ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمالی کوریا نے مشرقی ساحلی علاقے میں جنگی طیارے متعین کر دیے

شمالی کوریا نے مشرقی ساحلی علاقے میں جنگی طیارے متعین کر دیے

Tue, 26 Sep 2017 20:42:08    S.O. News Service

واشنگٹن،26؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی جنگی طیاروں کی پرواز کے بعد شمالی کوریا نے اپنے دفاع کو مضبوط کرتے ہوئے اپنے جنگی طیارے مشرقی ساحلی علاقوں میں متعین کر دیے ہیں۔ جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی یون ہاپ کے مطابق پیونگ یانگ نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے اعلان جنگ کر دیا ہے اور اب جزیرہ نما کوریا میں امریکی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ شمالی کوریائی وزیر خارجہ ری یونگ ہو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیانات کے تناظر میں حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔ تین ستمبر کو شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے بعد سے جزیرہ نما کوریا میں صورت حال سنگین ہو کر رہ گئی ہے۔ چین اور دوسرے ممالک نے فریقین کو تحمل کی تلقین کی ہے۔


Share: